برطانیہ ،ْچین کو فوجی راز دینے کے الزام میں 70 سالہ شخص گرفتار

جمعہ جون 16:00

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون2018ء) چین کو فوجی راز فراہم کرنے کے مبینہ منصوبے کے شبہے میں برطانیہ کی انسداد دہشت گردی پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔اسکاٹ لینڈ یارڈ نے تصدیق کی ہے کہ 70 سال سے زائد عمر کے ایک شخص برائن جونز سے تفتیش جاری ہے۔ویسٹ مڈلینڈز کی ایک رہائش گاہ کی سرچ وارنٹ کی بنیاد پر تلاشی لی گئی اور ڈربی شائر میں ایک اور گھر کی تلاشی کا عمل جاری رہا۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ ملزم برائن جونز رولز رائس کا سابق ملازم ہے اور اٴْسے اس خدشے کے تحت گرفتار کیا گیا ہے کہ برطانیہ کے نئے ملٹی ملین پونڈ ایف 35 اسٹیلتھ جنگی طیاروں سے متعلق خفیہ معلومات چین کو پہنچائی گئی ہے۔رولز رائس اٴْن کئی برطانوی کمپنیوں میں شامل ہے جسے اس جنگی طیارے کے پرزے بنانے کا کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس اسٹیلتھ طیارے نے اپنی پہلی باقاعدہ پرواز گزشتہ ہفتے کی تھی۔

متعلقہ عنوان :