فرانس میں عید الفطر کی نماز مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئین

مسلمان اسلام کے زریں اصولوں پر عمل کرتے ہوئے صدقات و خیرات کریں ،ْپاکستانی سفیر

جمعہ 15 جون 2018 16:10

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2018ء) سفیر پاکستان برائے فرانس جناب معین الحق نے پاکستانی برادری کے ساتھ سفارت خانہ پاکستان فرانس میں نماز عید الفطر ادا کی۔ سفارت خانہ پاکستان میں نماز کی ادائیگی کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے تاکہ فرانس میں مقیم پاکستانی برادری اپنے اہل و عیال کے ہمراہ نماز عید الفطر ادا کرسکیں۔

(جاری ہے)

نسفیر پاکستان نے اس موقع پر فرانس میں پاکستانی برادری سمیت فرانس اور پوری دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے عید کے اس پرمسرت موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں عید کے اس بابرکت موقع پر مبارک باد دی۔سفیر پاکستان نے کہا کہ عید الفطر رمضان کے مقدس مہینے کے ختم ہونے پر منائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اسلام کے زریں اصولوں پر عمل کرتے ہوئے صدقات و خیرات کریں اور غریبوں کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کریں۔ناس موقع پر پاکستان کی سا لمیت، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔نعید الفطر کی نماز کے بعد شرکاء کی تواضع پاکستان کے لذیز کھانوں سے کی گئی۔

متعلقہ عنوان :