عیدکی چھٹیوں کے باوجود پاک بھارت واہگہ بارڈرپرسرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی

جمعہ 15 جون 2018 16:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2018ء) عیدکی چھٹیوں کے باوجود پاک بھارت واہگہ بارڈرپرسرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔عید الفطر کے موقع پر پاک بھارت واہگہ بارڈر پر سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی، دوستی بس، ٹرین کا پہیہ چلتارہے گا جب کہ دونوں ملکوں میں پیدل آنے جانے والوں کا سلسلہ بھی جاری رہے گا تاہم دونوں ملکوں کے مابین تجارت کا سلسلہ بندرہیگا۔

(جاری ہے)

عیدالفطرکے دوران وفاقی اورصوبائی محکموں میں چھٹیاں ہوں گی تاہم پاکستان اوربھارت کے مشترکہ واہگہ اٹاری بارڈرپرسرگرمیاں معمول کے مطابق رہیں گی، دونوں ملکوں میں مسافرسفرکرسکتے ہیں جب کہ ہفتہ اورپیرکے دن دوستی بسیں بھی معمول کے مطابق سفرکریں گی۔اسی طرح دونوں ملکوں کے مابین چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس بھی پیر کے روز مسافروں کولے کربھارت جائے گی، مذہبی یاتراکے لیے پاکستان آئے ہوئے سکھ یاتریوں کو بھی عید کے دوسرے روزیعنی 17 جون کو اسپیشل ٹرین کے ذریعے واپس بھیجا جائے گا، تاہم عیدکی چھٹیوں کے دوران پاک بھارت تجارت بندرہے گی۔

متعلقہ عنوان :