عید کے موقع پر صدر پاکستان کا قیدیوں کیلئے خصوصی معافی کا اعلان

جمعہ 15 جون 2018 16:10

عید کے موقع پر صدر پاکستان کا قیدیوں کیلئے خصوصی معافی کا اعلان
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2018ء) صدر پاکستان ممنون حسین نے عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کے لیے خصوصی معافی کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کے مطابق صدر مملکت کے اعلان کے بعد جیل سے 19 قیدی رہا اور 117 کی سزاؤں میں کمی کردی گئی ہے ،ْ مخیر حضرات کے تعاون سے جرمانہ ادا کرکے 41 غریب قیدی بھی رہا کروائے گئے۔