Live Updates

سندھ حکومت عیدا لفطر پر سیکورٹی کا خاص خیال رکھے ، فردوس شمیم نقوی

کے الیکٹرک عیدا لفطر پر اعلانیہ و غیر اعلانیہ کسی قسم کی لوڈ شیڈنگ نہ کرے اور واٹر بورڈ پانی کے معاملات درست رکھے ،خرم شیر زمان

جمعہ 15 جون 2018 16:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی اور پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکریٹری و سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے سابق پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے پارٹی سیکرٹریٹ ’’انصاف ہائوس‘‘ کراچی سے جاری کردہ اپنے ایک خصوصی بیان میں اہلیان کراچی کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید کے دن غریبوں کو بھی اپنی خوشیوں میں یاد رکھیں اور انہیں عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کی بھرپور کوشش کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت عیدا لفطر کے موقع پر تفریحی مقامات پر سیکورٹی کا خاص خیال رکھے اور شہریوں کو چور، لٹیروں اور جیب کتروں سے بچایا جائے۔ کے الیکٹرک عیدا لفطر کے موقعے پر اعلانیہ و غیر اعلانیہ کسی قسم کی لوڈ شیڈنگ نہ کرے ، واٹر بورڈ پانی کے معاملات درست رکھے تاکہ شہریوں کو پانی اور بجلی کی فراہمی عید کے موقعے پر بلا تعطل جاری رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کراچی کی طرف سے ہم اہلیان کراچی کو عید کی بھرپور مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ لوگ جوق درجوق مساجد میں ایک دوسرے سے گلے مل کر قومی یکجہتی کا اظہار کریں۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی چاہئے کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات