عیدالفطر مسلمانوں کو یکجا کرنے کا درس دینے کے ساتھ اخوت و بھائی چارگی کے فروغ کا نام ہے،معید انور

جمعہ جون 16:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون2018ء) چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے عالم اسلام کو عیدالفطر کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالفطر، مسلمانوں کو رمضان المبارک کی عبادتوں کے عوض بطور تحفہ عطا کی گئی ہے، انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ عیدالفطر مسلمانوں کو یکجا کرنے کے ساتھ اخوت و بھائی چارگی کے فروغ کا نام ہے عید کامزا ہی تب ہے جب اپنے غریب مسلمانوں کو عید کی خوشیوں میں اسی طرح شریک کیا جائے جس طرح کی خوشیاں ہم اپنے اور اہل خانہ کیلئے سوچتے ہیں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی پاکستان کو ترقی و خوشحالی عطا فرمائے۔