عمران خان نے چھوٹی عید سے پہلے بڑی عید سے متعلق خوشخبری سنا دی

میں پُر امید ہوں کہ جب بڑی عید آئے گی ہمارا پاکستان بدل چکا ہوگا،پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان جمعہ جون 16:14

عمران خان نے چھوٹی عید سے پہلے بڑی عید سے متعلق خوشخبری سنا دی
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 جون 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چئی میین عمران خان آئیندہ ہونے والے عام انتخابات میں جیت کے لیے پر امید کھائی دیتے ہیں۔ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جب میں 18 سال کا تھا تو میں نے ایک میچ کھیلا تھا اور میں نے سوچا تھا کہ اس میچ میں تو میں 100رنز سکور کروں گا لیکن اس میچ ہم بری طرح ہار گئے تھے۔

عمران خان الیکشن میں جیت کے حوالے سے بھی پر امید دکھائی دئیے۔۔عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ جب بڑی عید آئے گی تو ہمارا پاکستان بدل چکا ہے۔یاد رہے ملک بھر میں عام انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے جو کہ ملکی تاریخ کے مہنگے ترین انتخابات تصور کیے جا رہے ہیں۔5 جولائی 2018 ء کو ہونے والے عام انتخابات پاک فوج کی زیر نگرانی ہوں گے۔

(جاری ہے)

جب کہ عام انتخابات کے دوران سیکیورٹی خدشات بھی موجود ہیں جس کے پیش نظر سیکیورٹی فورسز 22جولائی اتوار کے روز ہی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گی۔

پنجاب میں چھ ہزار پولنگ اسٹیشن حساس قرار دئیے جا چکے ہیں۔ پنجاب سمیت ملک بھر میں کے حساس پولنگ اسٹیشنوں پر کلوز سرکٹ کیمرے بھی لگوائے جائیں گے۔عام انتخابات میں سیکیورٹی کے حوالے خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔ 25 جولائی 2018 کو ہونے والے عام انتخابات ملکی تاریخ کے سب سے مہنگے اور سب سے بڑے انتخابات ہوں گے۔2018کے انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 2018کے انتخابی اخراجات کا تخمینہ21ارب ہے۔

جب کہ دوسری طرف سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کے جیتنے کے چانسز زیادہ ہیں۔اور یہی وجہ ہے کہ دوسری پارٹیوں کے سیاسی رہنما بھی اپنی پارٹیاں چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔۔عمران خان اب تک مخالف جماعتوں کی سو سے زائد وکٹیں اڑا چکے ہیں۔