چو ہدری نثار کی در خواست پر پا رلیمنٹ ہا ئوس کی مسجد میں بیگم کلثوم نواز کی صحتیا بی کیلئے خصو صی د عا کا اہتما م

بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے تمام نمازی خصوصی طور پر دعا کریں، خطیب مولانا احمد الرحمان

جمعہ جون 16:30

چو ہدری نثار کی در خواست پر پا رلیمنٹ ہا ئوس کی مسجد میں بیگم کلثوم نواز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون2018ء) پارلیمنٹ ہائوس کی جامع مسجد میں مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کرائی گئی،نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی درخواست پر پارلیمنٹ ہائوس کی جامع مسجد کے خطیب مولانا احمد الرحمان نے بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کرائی، انہوں نے دعا کے آغاز میں کہا کہ ’’آج رمضان المبارک کا آخری روزہ اور جمعة المبارک ہے، چوہدری نثار علی خان بھی یہاں موجود ہیں اور ان کی درخواست پر بیگم کلثوم نواز کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے تمام نمازی خصوصی طور پر دعا کریں، اللہ تعالیٰ بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کرے، اس موقع پر انہوں نے پاکستان کی سالمیت، استحکام ، عالم اسلام کو درپیش چیلنجز اور مسئلہ کشمیر و فلسطین کے حل کیلئے بھی خصوصی دعا کرائی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کی شدید مذمت کی گئی۔