عام انتخابات، پنجاب میں ن لیگ کو واضح برتری حاصل، سروے رپورٹ میں دعویٰ
(ن) لیگ کو 52فیصد،پی ٹی آئی کو 39فیصد، پیپلز پارٹی کو 1فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل،پی ٹی آئی کو لاہور کے کسی حلقے میں فیصلہ کن برتری حاصل نہیں،لاہور میں ن لیگ کو 57فیصد، پی ٹی آئی کو 36فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل ،جنوبی پنجاب میں پی ٹی آئی کو برتری ، راولپنڈی کے حلقے این ای59میں چوہدری نثار کو واضح برتری حاصل، نجی ٹی وی سروے رپورٹ
جمعہ 15 جون 2018 16:30
(جاری ہے)
مجموعی طور پر پنجاب میں مسلم لیگ(ن) کو 52فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل ہے، پاکستان تحریک انصاف کو سروے کے نتائج کے مطابق39فیصد اور پیپلز پارٹی کو 1فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل ہے جبکہ دیگر جماعتوں کو 8فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل ہے۔
لاہور کے حلقوں میں مجموعی طور پر پاکستان مسلم لیگ (ن) باقی جماعتوں پر سبقت حاصل کئے ہوئے ہے۔ لاہور سے اس بار قومی اسمبلی کی 14 نشستوں پر انتخابات کرائے جائیں گے۔ لاہور میں مجموعی طور پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کو 57فیصد، پاکستان تحریک انصاف کو 36فیصد اوردیگر جماعتوں کو 7فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل ہے۔جنوبیپنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کو 50فیصد، مسلم لیگ(ن) کو 37فیصد اور پیپلز پارٹی کو 1فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل ہے۔ حمزہ شہباز قومی اسمبلی کے حلاقے این ای124سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔ مریم نواز پہلی بار قومی اسمبلی کے حلقوں این ای125اور127سے انتخابات میں حصہ لیں گی۔ شہبا زشریف قومی اسمبلی کے حلقے این ای132 سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ قومی اسمبلی کے لاہور کے حلقے این اے 122 میں ایاز صادق اور علیم خان کے مابین سخت مقابلہ متوقع ہے۔ سروے کے مطابق ایاز صادق کو 50فیصد اور علیم خان کو 43فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل ہے۔ حلقہ این اے 131 میں عمران خان اور سعد رفیق کے مابین کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے سروے کے مطابق اس حلقے میں عمران خان کو 58 فیصد اور سعد رفیق کو 41فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل ہے۔لاہور کے حلقے این اے 130 سے پی ٹی آئی کے شفقت محمود نامزد ہیں جبکہ (ن) لیگ نے ابھی تک اپنے امیدوار کے نام کا اعلان نہیں کیا۔ حلقے سے شفقت محمود کو 48فیصد جبکہ (ن) لیگ کو 47 فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل ہے۔ اس کے علاوہ ریاض ملک کے لاہور والے حلقے سے پی ٹی آئی کو 46 فیصد اور مسلم لیگ (ن) کو 40فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل ہے۔ فیل آباد کے این اے 106 کے حلقے سے (ن) لیگ کے رانا ثناء الله امیدوار ہیں اس حلقے میں مسلم لیگ (ن) کو 45فیصد اور پی ٹی آئی کو 42فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل ہے۔ ٹیکسلا کے حلقے این اے 63 سے چوہدری نثار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑرہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار غلام سرور خان ہیں سروے کے مطابق اس حلقے سے چوہدری نثار کو 50 فیصد اور پی ٹی آئی کے امیدوار کو 46 فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل ہے جبکہ راولپنڈی کے حلقے این ای59میں چوہدری نثار کو واضح برتری حاصل ہے۔ سیالکوٹ کے حلقے این اے 110 سے مسلم لیگ کے امیدوار خواجہ آصف اور پی ٹی آئی کے امیدوار عثمان ڈار ہیں سروے کے مطابق خواجہ آصف اور عثمان ڈار دونوںکو 49 فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل ہے۔ بلاول بھٹو پہلی بار قومی اسمبلی کے لیاری کے حلقے 246 اور لاڑکانہ کے حلقے این اے 200 سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔ بدین کے حلقے این اے 230 میں مرزا فیملی کو 66 فیصد اور پیپلز پارٹی کو 31فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل ہے۔ خیبرپختونخوا کے حلقے این اے 14مانسہرہ سے مسلم لیگ کے امیدوار کیپٹن (ر) صفدر کو 46 فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل ہے ایبٹ اباد کے حلقے این اے 15میں مسلم لیگ کے امیدوار مرتضیٰ جاوید عباسی ہیں اس حلقے میں سروے کے مطابق پی ٹی آئی کو 46فیصد اور مسلم لیگ (ن) کو 41 فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل ہے۔ ڈی آئی خان کے حلقے این اے 24میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن امیدوار ہیں اس حلقے سے پی ٹی آئی کو 39فیصد اور جے یو آئی کو 36فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل ہے۔مزید اہم خبریں
-
مودی اور راہول گاندھی سے ان کی متنازع تقاریر پر جواب طلب
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
نواز شریف کی چین میں صحابی رسول ﷺ کے مزار پر حاضری
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
-
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
وزیراعظم کا فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور اہلکاروں کیلئے شہدا پیکیج کا اعلان ، سمگلنگ اور سمگلروں کا قلع قمع کرکے خطہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.