پنجاب کی نگرا ں کا بینہ میں تو سیع ، چا ر نئے وزراء کا بینہ کا حصہ بن گئے

سعید الله بابر‘ تنویر الیاس‘ نعمان کبیر اور چوہدری فیصل مشتاق کو وزارتیں سونپ دی گئیں،نئے وزراء سے گورنر ہائوس میں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے حلف لیا

جمعہ 15 جون 2018 16:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2018ء) حکومت پنجاب نے نگران کابینہ میں چار وزراء کا اضافہ کردیا‘ سعید الله بابر‘ تنویر الیاس‘ نعمان کبیر اور چوہدری فیصل مشتاق کو وزارتیں سونپ دی گئیں‘ چاروں وزراء سے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے حلف لیا۔ جمعہ کو پنجاب حکومت نے نگران کابینہ میں توسیع کردی۔ سعید الله بابر‘ تنویر الیاس ‘ نعمان کبیر ور چوہدری فیصل مشتاق کو وزیر بنا دیا گیا۔

(جاری ہے)

نئے وزراء سے گورنر ہائوس میں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے حلف لیا۔ سعید الله بابر کو ہائوسنگ کوآپریٹیو اور ماحولیات کا قلمدان سونپا گیا۔ سردار تنویر الیاس کو زراعت‘ خوراک‘ ترقیاتی و منصوبہ بندی کی وزارت سونپی گئی۔ نعمان کبیر کو لیبر لوکل گورنمنٹ اور ٹرانسپورٹ کا قلمدان سونپا گیا۔ چوہدری فیصل مشتاق کو ہائرایجوکیشن ‘ اسکولز‘ اسپیشل ایجوکیشن اور لٹریسی کی وزارت سونپی۔