سا بق صدر پا کستان آصف علی زرداری کی اہل وطن کو عید الفطر کی مبا رکباد

دعا ہے ماہِ رمضان کی برکتیں ہمیشہ ہم سب کے ساتھ رہیں، آج کے دن ہمیں غریبوں اور ضرورت مندوں کو یاد رکھتے ہو ئے خوشیوں میں شریک کرنا چاہیے، آصف علی زرداری کا پیغام

جمعہ جون 16:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون2018ء) سابق صدرِ پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے عید الفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں دنیا بھر کے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو بالعموم اور پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کو با الخصوص پرعید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ ماہِ رمضان کی برکتیں ہمیشہ ہم سب کے ساتھ رہیں۔

(جاری ہے)

اپنے پیغام میں آصف علی زرداری نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ ماہِ رمضان کا جذبہ سارا سال جاری رہنا چاہیے ۔ رمضان کے مہینے کی روح یہ ہے کہ برداشت اور خاکساری کی اقدار اپنائی جائیں اور ہر برے کاموں سے بچا جائے۔ ہمیں یہ اقدار صرف رمضان کے مہینے میں ہی نہیں بلکہ سارا سال اپنائے رکھنی چاہیے ۔ آج کے دن ہمیں غریبوں اور ضرورت مندوں کو یاد رکھنا چاہیے اور انہیں اپنی خوشیوں میں شریک کرنا چاہیے۔ آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس کے علاوہ ہمیں ان تمام لوگوں کو بھی یاد کرنا ہے جنھوں نے اپنی زندگیاں ملک میں امن کے قیام کے لیے اور مذہبی جنونیت سے لڑتے ہوئے قربان کر دی۔