گورنر پنجاب رفیق رجوانہ سے چیف سیکرٹری اکبردرانی ، آئی جی کی ملاقات

جمعہ 15 جون 2018 16:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2018ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے گورنر ہاؤس لاہور میںچیف سیکرٹری پنجاب اکبردرانی اور انسپکٹر جنرل پولیس کلیم امام نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ صوبے میں امن و امان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔گورنرپنجاب نے چیف سیکرٹری پنجاب اور انسپکٹر جنرل پولیس کو ہدایت کی کہ چاند رات اورعیدالفطر کے موقع پر سکیورٹی کے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔