عید الفطر پر عوام کو صاف ستھراکچرے سے پاک ماحول فراہم کرینگے، جان محمد بلوچ چیئرمین بلدیہ ملیر

جمعہ 15 جون 2018 16:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2018ء) چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے کہا ہے کہ عید الفطر کے حوالے سے عوام کوبلخصوص عیدگاہوں، مساجد و امام بارگاہوںکے اطراف بہترین بلدیاتی سہولیات فراہم کرینگے،عید الفطر کے حوالے سے بلدیہ ملیر کی حدود میں صفائی ستھرائی اور دیگر بلدیاتی امور کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، عید الفطر کے موقع پر عوام کو صاف ستھرے کچرے سے پاک ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر عمران اسلم کے ہمراہ عید الفطر کے موقع پرچٹھائی گرائونڈ،محمڈن ، گلستان سوسائٹی ، مظفرآباد عید گاہوں پرصفائی ستھرائی کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر سولڈ ویسٹ واثق ظفر ، ڈائریکٹر انفارمیشن سلیم خان اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔

چیئرمین بلدیہ ملیرکو ڈائریکٹر سولڈ ویسٹ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بلدیہ ملیر کی تمام عید گاہوں اور مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی ، سوئپنگ ،چونے کے چھڑکائواور جراثیم کش ادویات کے اسپرے کے کاموں کو مکمل کر لیے گیا ہیں۔ چیئرمین بلدیہ ملیر نے متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عید الفطر کی تعطیلات کے دوران روزانہ کی بنیاد پر کئے جانے والے کام بلاتعطل جاری رکھے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :