جیکب آباد،عید سے قبل مہنگائی کاطوفان بکرے ،گائے ،مرغی کے گوشت ،سبزی اورپھلوں کے نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگیں

جمعہ 15 جون 2018 16:40

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2018ء) عید سے قبل مہنگائی کاطوفان بکرے ،گائے ،مرغی کے گوشت ،سبزی اورپھلوں کے نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگے انتظامیہ غائب دوکاندار شہریوں کو لوٹنے لگے تفصیلات کے مطابق عید سے قبل جیکب آبادمیں مہنگائی کاطوفان آگیاہے عیدسے قبل بکرے کا گوشت جو 750روپے کلو تھا اب 860روپے کلو فروخت کیاجارہاہے جبکہ گائے کاگوشت 350سے بڑھا کر 400اورمرغی 200سے بڑھاکر 300روپے فی کلو کردی گئی ہے ٹماٹر 100روپے کلو،آلو 50روپے فروخت کیے جارہے ہیں گراں فروشی کی شکایات پر کوئی کان دھرنے کو تیارنہیں انتظامیہ غائب ہے افسران چھٹی منانے گئے ہیں دوکانداروں کی من مانی اور اس لوٹ مارکو کون روکے گاشہری سخت پریشان ہیں سبزی ،پھل اور گوشت کے نرخ من مانے وصول کیے جارہے ہیں شہریوں نے مطالبہ کیاہے کہ اس لوٹ مار کو روکاجائے اور گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :