Live Updates

گورو ارجن دیو کے شہیدی دن کے حوالے سے مرکزی تقریب آج گورودوارہ ڈیرہ صاحب میں ہوگی

جمعہ 15 جون 2018 16:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2018ء) گورو ارجن دیو کے شہیدی دن کے حوالے سے مرکزی تقریب آج ( ہفتہ )16جون کو گورودوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں 9:30بجے صبح منعقد ہوگی ۔

(جاری ہے)

جس میں بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے سکھ یاتری اورلوکل سکھ کمیونٹی شرکت کرے گی ۔ تقریب میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے سیکرٹری طارق خان ،ڈپٹی سیکرٹری عمران خان ،پی آر او عامر حسین ہاشمی اور پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے رہنماء شرکت کریں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات