سیکرٹری اطلاعات آزاد کشمیر مدحت شہزاد کی شجاعت بخاری کے قتل پر اظہار افسوس

شجاعت بخاری صحافتی دنیا کا چمکتا ستارہ تھاجسے گولی کے ذریعے خاموش کرادیا گیا، بیان

جمعہ جون 16:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون2018ء) آزادجموں و کشمیر کی سیکرٹری اطلاعات،سیاحت و آئی ٹی محترمہ مدحت شہزاد نے مقبوضہ کشمیر کے لیڈنگ روزنامے رائزنگ کشمیر کے چیف ایڈیٹر شجاعت بخاری کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے پیغام میں سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ شجاعت بخاری صحافت کی دنیا کا ایک چمکتا ستارہ تھے جن کی آواز کو گولی کے ذریعے خاموش کر دیا گیا۔انہوں نے شجاعت بخاری کی صحافتی اور تحریک آزادی کیلیے خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے شجاعت بخاری کے خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوے مرحوم کے درجات کی سربلندی اور پسماندگان کیلیے صبر جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :