چوہدری نثار کا کلثوم نواز کی طبیعت پر تشویش کا اظہار

کلثوم نواز نے بیماری کا مقابلہ بہت ہمت سے کیا ہے،دعا گو ہوں کہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں،سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان جمعہ جون 16:55

اسلام (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-15 جون 2018ء) سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کلثوم نواز کی طبیعت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کلثوم نواز نے بیماری کا مقابلہ بہت ہمت سے کیا ہے،دعا گو ہوں کہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں۔ تفصیلات کےمطابق سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اور شریف خاندان میں اختلافات اب کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔

اس وقت شریف خاندان کو شدید مشکلات در پیش ہیں۔جہاں ایک طرف انہیں نیب میں کئی مقدمات کا سامنا ہے۔تو دوسری طرف شریف خاندان بیگم کلثوم نواز کی طبیعت کی وجہ سے شدید صدمے سے دو چار ہے۔سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بھی بیگم کلثوم نواز کی طبیعت پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ میں دعا گو ہوں کہ کلثوم نواز جلد صحت یاب ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بیماری کا مقابلہ بڑی ہمت سے کیا ہے۔

یاد رہے کہ بیگم کلثوم نواز کو ہارٹ اٹیک آیا تھا جس کے بعد انکی حالت انتہائی تشویشناک ہو گئی تھی۔خاندانی ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا۔ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ اور سابق رکن اسمبلی بیگم کلثوم نواز ایک عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا اور علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں۔

کلثوم نواز کی طبیعت مسلسل اتار چڑھاو کا شکار ہے۔۔۔میاں نواز شریف اور مریم نواز عید کرنے کے لیے لندن پہنچ چکے ہیں ۔ان کے لندن پہنچنے سے پیشتر ہی بیگم کلثوم نواز کی طبیعت اچانک بگڑ گئی جس کے بعد انہیں علاج کی غرض سے دوبارہ ہسپسپتال منتقل کردیا گیا ۔ ۔۔۔مریم نواز جب ائیرپورٹ پہنچیں تو اپنی والدہ کی طبیعت خرابی کی خبر سنی تو ائیرپورٹ سےسیدھا ہسپتال روانہ ہو گئیں ۔

مریم نواز نے دعاوں کی درخواست کرتے ہوئے ٹوئیٹ کیا کہ لندن پہنچتے ہی والدہ کی طبیعت خرابی کا سنا ،اب ہسپتال روانہ ہو رہے ہیں۔آپ سے دعاوں کی درخواست ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کلثوم نوازدل کی تکلیف کےباعث آئی سی یومیں گرپڑیں تھیں جس کے بعد اب تک انہیں ہوش نہیں آسکا۔::کلثوم نواز کو وینٹی لیٹرپر منتقل کردیا گیا تھا۔اس موقع پر مریم نواز اور نواز شریف بھی ہسپتال مجود تھے جبکہ حسن نواز نے قوم سے دعاو کی اپیل کی ہے۔