متحدہ عرب امارات :دُنیا کابلند ترین لائیو فُٹ بال سکور بورڈ بُرج خلیفہ پر نصب کر دیا گیا
فٹ بال ورلڈ کپ کے آغاز کے ساتھ ہی کھیل کے جنونیوں کا جوش و خروش دیدنی
محمد عرفان جمعہ 15 جون 2018 16:59
(جاری ہے)
فُٹ بال کا کھیل متحدہ عرب امارات میں بھی مقبول ترین کھیل مانا جاتا ہے۔
عام دِنوں میں بھی یہاں کے پارکوں میں لاکھوں افرادفٹ بال کھیلتے نظر آتے ہیں۔ فٹ بال کے ساتھ اِسی دیدنی عشق کو مدنظر رکھتے ہوئے دُنیا کی بلند ترین عمارت بُرج خلیفہ پر دُنیا کا سب سے بڑا سکور بورڈ تعینات کر دیا گیا ہے جس پر فٹبال میچوں کے دوران گول کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا جائے گا۔ ایک مہینے پر محیط 21ویں فٹ بال ورلڈکپ کے تمام میچوں کے دوران سکور بورڈ گولز کے بارے میں بتانے کے لیے اپ ڈیٹ ہوتا رہے گا۔ اس سکور بورڈ پر میچ کے دوران گول کرنے والی ٹیم کا پتا اُس کے مُلک کے جھنڈے کے نشان کے ذریعے بتایا جائے گا۔ سینکڑوں فٹ لمبی یہ سکرین دیکھنے والوں کی خاص توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ اس سکرین کے نصب کرنے کا مقصد اُن لوگوں کو میچز کی صورتِ حال سے آگاہ رکھنا ہے جو کسی ضرورت اور شاپنگ کی غرض سے گھر سے باہر ہونے کے باعث میچ سے لطف اندوز ہونے سے رہ جاتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسکول میں نمازپڑھنے کی اجازت کا معاملہ ، برٹش مسلم طالبہ ہائیکورٹ میں کیس ہارگئی
-
جنوبی لبنان سے شمالی اسرائیل کی طرف 6 میزائل فائر
-
امریکی یونیورسٹی نے ذہین ترین مسلمان طالبہ کی تقریر منسوخ کردی
-
اسرائیل سے معاہدہ ختم کرنے کیلئے گوگل ملازمین کا احتجاج، متعدد گرفتار
-
کینیڈا، حکومت کا پہلی بار حلال مارٹیگیج کا جائزہ لینے کا فیصلہ
-
یو اے ای میں نظام زندگی مفلوج، سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل
-
دبئی میں طوفانی بارشوں نے 75 سال کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ایرانی سفارتخانے پرحملہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی تھی، ترک صدر
-
اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ایران کو روکا جائے، اسرائیل
-
اسرائیل کے کسی نئی حملے کا سکینڈز میں جواب دیں گے، ایران
-
سعودی عرب نے اسرائیل پر ایرانی حملے روکنے میں حصہ نہیں لیا، ذرائع
-
سڈنی کے چرچ میں لائیو نشریات میں پادری پر چاقو حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.