(ن)لیگ کے صدر شہباز شریف بیگم کلثوم نواز کی عیادت کیلئے لندن جائیں گے، جہاں وہ بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت اور نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے ، وطن واپسی پر پارٹی ٹکٹوں کا باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا،ذرائع

جمعہ جون 17:28

(ن)لیگ کے صدر شہباز شریف بیگم کلثوم نواز کی عیادت کیلئے لندن جائیں گے، ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف بیگم کلثوم نواز کی عیادت کیلئے لندن جا رہے ہیں، جہاں وہ بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کریں گے اور وطن واپسی پر پارٹی ٹکٹوں کا باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق میاں شہباز شریف آئندہ چند گھنٹوں میں لاہور سے لندن روانہ ہو جائیں گے، وہ لندن میں اپنی بھابھی بیگم کلثوم نواز کی عیادت کریں گے اور نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے ، شہباز شریف نے لاہور میں آج بھی ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں مسلم لیگ (ن) کی انتخابی حکمت عملی اور پارٹی امیدواروں کو ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے مشاورت کی گئی، لندن سے واپسی کے بعد میاں شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کا باضابطہ اعلان کریں گے اور اس کے بعد انتخابی مہم شروع کر دی جائے گی۔