چوہدری نثار علی خان کا بیگم کلثوم نواز کی صحت کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

کلثوم نواز نے بیماری کا مقابلہ بڑی ہمت سے کیا ، دعاگو ہوں کہ اللہ انہیں جلد صحت یاب فرمائے،سابق وزیر داخلہ

جمعہ جون 17:30

چوہدری نثار علی خان کا بیگم کلثوم نواز کی صحت کی صورتحال پر تشویش کا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء و سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بیگم کلثوم نواز کی صحت کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز نے اپنی بیماری کا مقابلہ بڑی ہمت سے کیا ہے، دعاگو ہوں کہ اللہ تعالی انہیں جلد سے جلد صحت یاب فرمائے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو چوہدری نثار علی خان نے بیگم کلثوم نواز کی صحت کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ، چوہدری نثار نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز نے اپنی بیماری کا مقابلہ بڑی ہمت سے کیا ہے، انہوں نے دعا کر تے ہوئے کہا کہ دعاگو ہوں کہ اللہ تعالی انہیں جلد سے جلد صحت یاب فرمائے۔