Live Updates

وفاقی پولیس کی جا نب سے مساجد، اما م با ر گاہو ں،تفریحی اور اہم مقاما ت پر سیکو رٹی کو الر ٹ کر دیا گیا

سخت چیکنگ کا عمل شروع ، اضا فی نفری لگا دی گئی ، عید الفطر کی چھٹیو ں کے موقع پر شہر یو ںکی قیمتی اشیا ء حفا ظت کیلئے خصوصی پٹر ولنگ پلا ن تشکیل دے دیا گیا اس پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنا یا جا ئے، جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف کر یک ڈائون اور بھکا ر یو ں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا ئے ، سابقہ جر ائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کو یقینی بنا یا جا ئے ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمان بگو ی کی پولیس افسران کو ہد ایا ت

جمعہ 15 جون 2018 17:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2018ء) ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمان بگو ی کی پولیس افسران کو ہد ایا ت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی پولیس کی جانب ضلع بھر میں سیکو رٹی کو الر ٹ کر دیا گیا مساجد، اما م با ر گاہو ں اور اہم مقاما ت پر سیکو رٹی کو بڑ ھاتے ہو ئے سخت چیکنگ کے عمل کو شروع کر دیا گیا ، اضا فی نفری لگا دی گئی ، عید الفطر کی چھٹیو ں کے موقع پر شہر یو ںکی قیمتی اشیا ء حفا ظت کے لیے خصوصی پٹر ولنگ پلا ن تشکیل دے دیا گیا اس پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنا یا جا ئے، جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف کر یک ڈائون اور بھکا ر یو ں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا ئے ، سابقہ جر ائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کو یقینی بنا یا جا ئے، تفریحی مقامات کی سیکو ر ٹی کو سخت کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمان بگو ی نے تما م پولیس افسران کو ہد ایا ت جا ر ی کر تے ہو ئے کہا کہ ضلع بھرمیں سیکو ر ٹی کے سخت انتظا ما ت کیے جا ئیں ، پٹر ولنگ کو بڑ ھا یا جا ئے، فیصل مسجد سمیت تما م مساجد و اما م بار گا ہو ں کی سیکور ٹی کو سخت کیا جا ئے،داخلی و خا ر جی راستو ں سمیت شہر بھر میں سخت چیکنگ کی جا ئے، مشکو ک مو ٹر سائیکل سواروں کی سختی سے چیکنگ کی جا ئے کسی بھی وقوعہ کی صورت میں بر وقت اپر وچ کی جا ئے، ریسپا نس ٹا ئم کو بہتر بنا یا جا ئے، سیف سٹی کی کا لو ں پر فوری ایکشن لیا جا ئے ، ون ویلنگ اورقانو ن ہا تھ میں لینے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا ئے ، وفا قی پولیس نے شہر کے مختلف قبر ستا نو ں، اڈہ جا ت ،ما رکیٹیو ں اور رہا ئشی علا قوں سمیت مختلف مقاما ت پر بھی پولیس کی ڈیو ٹیا ں لگا ئی ہیں، عید کے دنو ں میں سپیشل پٹر ولنگ پلا ن تر تیب دیا ہے اس پلا ن کے مطا بق تما م تھا نہ جا ت کی گا ڑ یا ں ، سی ٹی ایف گا ڑ یا ں ، فا لکن ، بر ائیو گا ڑ یا ں اپنے اپنے علا قوںمیں پٹر ولنگ کر یں گی اس کے علا وہ مزید گا ڑ یا ں پٹر ولنگ کے لیے تھا نہ جا ت کو مہیا کی گئی ہیں ۔

علا وہ ازیں شہر کے مختلف تفریحی مقاما ت جن میں شکر پڑ یا ں ، دامن کو ہ یا سمین گا رڈن ، منا ل ،لیک ویو پا رک ، چھتر پا رک اور سینٹورس پر سیکو ر ٹی خصوصی اقد اما ت کیے گئے ہیں ۔ عبا دت گا ہو ں کے راستے کے نزدیک پا رکنگ کی ہر گز اجا ز ت نہ ہو گی ، شہر کے تما م داخلی اور خارجی راستوں کی سخت چیکنگ کی جا ئے گی ، بذ ر یعہ بم ڈ سپو زل سکو اڈ مختلف ایر یاز کی چیکنگ کو یقینی بنا یا جا ئے گا ۔

اسلام آ باد کے مختلف سیکٹر ز اور دیہی علا قوں میں گشت کے لیے ٹیمیں بھی مقرر کر نے کی ہد ا یا ت کی گئیں ہیں ۔ پولیس کما نڈ و ز ، رینجر زکے دستے اسلام آ باد پولیس کی معا و نت کر یں گے ۔ ایس ایس پی اسلام آ بادنے کہا کہ مو جو دہ کے حا لا ت کے مطا بق تما م پولیس افسران سیکو ر ٹی کو مزید سخت کر یں ، اہم مقاما ت ،اہم تنصیبا ت پر سیکو ر ٹی بڑ ھا ئیں ، کما نڈ و گا ڑ یو ں ، ایگل ، فالکن کومتحر ک کر یں۔

ریسکیو 15کا عملہ تما م فا لکن، جو ائنٹ پٹر و لنگ ٹیمیں ، ایگلز گشت کوموثر بنا ئیں۔ مسا جد اور امام با ر گا ہو ں کا ر اونڈ لیں کسی بھی وقوعہ کی صورت میں اپر وچ کر یں ۔ انہو ں نے تمام ایس ایچ او ز کو ہد ا یت کی ہے کہ عید کے دنو ں میں نقب زنی کی وارداتو ں کے انسداد کے لیے ٹھو س اقداما ت کیے جا ئیں ایسے واقعات رونما ہو نے پر متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف محکما نہ ایکشن لیا جا ئے گا ۔

تما م افسران بیٹ کے ایر یا میںر ہ کر ڈیوٹی کر یں اور جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف سخت کا رروائی عمل میں لا ئیں، انہو ںنے پولیس افسران کو ہد ایا ت کر تے ہو ئے کہا کہ عید کی چھٹیو ں پرلو گ اپنے گھر وں کو چلے جا تے ہیں ، ان کی قیمتی اشیا ء کی حفا ظت کے لیے خصوصی اقداما ت اٹھا ئے جا ئیں ، سیکو رٹی گا رڈکو اپنے ساتھ شامل رکھتے ہو ئے انہیں بریف کیا جا ئے۔

جر ائم کے انسداد اور جر ائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لیے تمام تر ذرائع بر ئو ے کا ر لا ئے جا ئیں ، آ ورہ گر دوں اور سابقہ سا رقان کی گرفتار ی کو یقینی بنا یا جا ئے اور پٹرو لنگ کو بھی سخت کیا جا ئے تا کہ جر ائم پیشہ عنا صر کی سر کو بی کی جا سکے انہو ںنے شہر یو ں سے بھی اپیل کی ہے کسی بھی مشکو ک سر گر می کی صورت میں متعلقہ پولیس کو بر وقت اطلا ع دیں۔
Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :