ریسکیو 1122 نے عید الفطر کیلئے ایمرجنسی پلان جاری کر دیا

ریسکیورز کی چھٹیاں محدود، عید کے موقع پر پنجاب بھر میں11130ریسکیورزہائی الرٹ پررہیں گے

جمعہ 15 جون 2018 17:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2018ء) ریسکیو 1122 نے عید الفطر کیلئے ایمرجنسی پلان جاری کر دیا، ریسکیورز کی چھٹیاں محدود، عید کے موقع پر پنجاب بھر میں11130ریسکیورزہائی الرٹ پررہیں گے۔ڈی جی ریسکیو کے مطابق تمام ضلعی ایمرجنسی سروسز نے متعلقہ ڈپٹی کمشنر کے ساتھ مل کر عید کے لئی"ایمرجنسی ریسکیو پلانز"کو حتمی شکل دے دی ہے۔

(جاری ہے)

ڈی جی ریسکیو پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں 11130 ریسکیورز کو عید کی تعطیلات کے مو قع پر تعینات کیا گیا ہے۔ پنجاب بھر میں11130ریسکیورز تین شفٹوں میں 650قائم کردہ پوائنٹس بشمول 250ایمرجنسی وہیکلز اور650 موٹر بائیک ایمبولینس سروس پراپنی خدمات سرانجام دیں گے اس کیساتھ ساتھ اہم مقامات، مساجد اورعید گاہوں پرایمبولینس اور فائر وہیکل کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ ریسکیو موبائل پوسٹیں بھی قائم کی جائیں گی ۔عید کی چھٹیوں کے دوران کسی بھی ایمرجنسی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو 1122تمام اضلاع میں ایمرجنسیز سے بہتر انداز میں نبرد آزما ہونے کے لئے ہر دم تیار رہیں گے

متعلقہ عنوان :