عوام آئندہ الیکشن میں بھرپورشرکت کرکے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں ،آغا عمر بنگلزئی

روشن مستقبل کیلئے ووٹ کی پرچی کا درست استعمال سے ہی حقیقی قیادت کو سامنے لایا جاسکتا ہے،نگران وزیر قانون وپارلیمانی اموربلوچستان

جمعہ 15 جون 2018 17:34

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2018ء) عوام آئندہ الیکشن میں بھرپورشرکت کرکے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں روشن مستقبل کیلئے ووٹ کی پرچی کا درست استعمال سے ہی حقیقی قیادت کو سامنے لایا جاسکتا ہے ان امیدواروں کو ووٹ دیکر اسمبلیوں میں بھیجیں جو عوام کے دکھ درد کواپنا سمجھ کر انہیں حل کرنا جانتے ہوں ،نگران سیٹ اپ میں شامل تمام وزراں وزیر اعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری کی قیادت میں عام انتخابات کو سازگار اور پر امن ماحول میں سر انجام دینے کیلئے اپنی تمام صلاحتیوں کو بروئے کار لائیں گے ان خیالات کا اظہار نگران صوبائی وزیر قانون وپارلیمانی امور،اور سپورٹس کلچرآغا عمر بنگلزئی نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف قبائلی عمائیدین اور صحافیوں کے وفود سے ملاقات کے موقع پر بات چیت میں کہی جنہوں نے انہیں نگران وزارت کا قلمدان ملنے کی ذمہ داریوں پر مبارک باد دی آغا عمر جان بنگلزئی نے کہا کہ نگران صوبائی حکومت کی اولین کوشش آنے والے عام انتخابات کو پرامن اور صاف شفاف بنانا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان علاؤ الدین مری کی قیادت میں وزراء اپنی اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح واقف ہیں اور اپنے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے ہر ممکن طور پر غیر جانبدار الیکشن کی پراسس کو کرنا ترجیحات میں شامل ہیں انہوں نے کہا کہ ووٹ کی بہت بڑی قومی اور مذہبی اہمیت ہے عوام کو چاہیئے کہ اسے امیدواروں کو قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں ووٹ دیکر منتخب کریں جو عوامی حق نمائندگی کا جزبہ رکھتے ہیں اسے امیدوار جنہوں نے ماضی میں عوام کی ووٹ کی طاقت سے اسمبلی پہنچ کر عوامی خدمت بھلایا ہو انہیں اس بار ووٹ کی طاقت سے مسترد کردیں تاکہ ایسے امیدوار منتخب ہوکر آئیں جو عوام کی مسائل کو بھرپور انداز میں حل اور انکے مسائل کو سمجھ سکیں انہوں نے کہا کہ در اصل ووٹ ہی عوام کی طاقت ہیںاگر عوام شعوری طور پر اپنے ووٹ کا استعمال کریں تو انشاء اللہ انکے مسائل کا خاتمہ ممکن اور ملک بھی ترقی اور خوشحالی کی ڈگر پر ہوگا اور عوام خوشحال زندگی بسر کرسکیں گے۔