گورنرسندھ عید کی نماز گلشن جناح میں ادا کریں گے

جمعہ 15 جون 2018 17:39

گورنرسندھ عید کی نماز گلشن جناح میں ادا کریں گے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2018ء) گورنر سندھ محمد زبیر ہفتہ 16جون صبح آٹھ بجے گلشن جناح سابقہ پولو گرائونڈ میں نماز عید الفطر اداکریں گے۔

(جاری ہے)

بعدازاں گورنر سندھ صبح ساڑھے نوبجے سے گیارہ بجے تک مسلح افواج کے سینئر افسران ، مسلم ممالک کے سفارتکاروں ، علماء، سول وملٹری افسران اور عمائدین شہر سے گورنر ہائوس میں عید ملیں گے۔