وفا قی پولیس کی جر ائم پیشہ عنا صر کیخلاف کا رروائیا ں ،6ملزمان گرفتار ،قبضہ سے منشیات، اسلحہ برآمد

پولیس افسران جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کا رروائیاں عمل میں لا ئیں ،ایس ایس پی آپریشنز اسلا م آ باد

جمعہ 15 جون 2018 17:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2018ء) وفا قی پولیس نے جر ائم پیشہ عنا صر کیخلاف مختلف کا رروائیو ں کے دوران 06ملزمان کو گرفتار کر کی ان کے قبضہ سے 1125گرام چرس ، 150گر ام ہیر وئن ، اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ، ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی،ایس ایس پی آپریشنز اسلا م آ باد نجیب الرحمان بگوی نے کہا کہ تما م پولیس افسران جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کا رروائیاں عمل میں لا ئیں ، جر ائم کے انسداد کے لیے تما م تر ضر وری اقداما ت بر ئو ے کا ر لا ئے جا ئیں تا کہ شہریو ں کو ریلیف مہیا کیا جا سکے ، مشکو ک و مشتبہ عناصر پر کڑ ی نظر رکھیں ۔

تفصیلا ت کے مطا بق مطا بق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمن بگو ی نے تما م پولیس افسران کو منشیا ت فروشوں اور جر ائم عناصر کی گرفتار ی کیلئے ہد ایا ت جاری کیں ، ان احکا ما ت کی روشنی میں تھا نہ کھنہ پولیس کے سب انسپکٹر عاشق نے ملزم سلیما ن کو گرفتار کرکے اس سی1125گر ام چرس برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

سب انسپکٹر یٰسین علی خان نے ملزم عنا ئت سے 150 گر ام ہیر وئن اوراے ایس آئی محمدنو از نے ملزم بر کت خا ن سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمدکر لیا ،سی آئی اے پولیس کے محمد آ صف نے ملزم نعما ن سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا, تھا نہ رمنا پولیس کے اے ایس آئی محمد اکر م نے چوری میں ملوث دو ملزمان شان اور بلال کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمن بگو ی نے پولیس ٹیموں میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کااعلان کیا ہے۔

انہو ں نے تما م افسران کو ہد ایت کی کہ جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف سخت کا رروائیاں عمل میںلا ئی جا ئیں ، شہر بھر میںمساجد امام با ر گا ہو ں سمیت شہر بھر میں سیکور ٹی کے انتہا ئی سخت انتظاما ت کو یقینی بنا یا جا ئے ، داخلی و خا رجی راستو ں سخت چیکنگ کی جا ئے ، پٹرولنگ کو با مقصد بنا یا جا ئے ، شہر یو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی بھی قسم غفلت یا لا پر وائی ہر گز برداشت نہیں کی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :