ڈاکٹر عا فیہ صدیقی کے بغیر ہماری عید نا مکمل ہے، انتخاب سوری

عید کی خو شیوں میںعافیہ ودیگر لا پتہ افرادکے اہل خانہ کو ضرور یا د رکھے،صدر ہیومن رائٹس نیٹ ورک

جمعہ جون 17:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون2018ء) ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے صدر انتخاب عا لم سوری نے کہا ہے کہ معصوم بچوں کو اپنی ماں سے دور کر کے امریکہ نے انسانیت کی تذ لیل کی ہے ، ڈاکٹر عا فیہ صدیقی کے بغیر ہماری عید نا مکمل ہے ۔قو م اپنی عید کی خو شیوں میں مظلوم عافیہ اور دیگر لا پتہ افرادااور ان کے اہل خانہ کو ضرور یا د رکھیں ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے عید کے مو قع پر اپنے ایک پیغام میں کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ امریکہ دنیا بھر میں انسانی حقوق کا علمبردار بنا پھر تا ہے مگر ڈاکٹر عا فیہ صدیقی کے ساتھ جو ظلم و زیادتی کی جارہی ہے وہ دنیا کے سامنے واضح ہو چکا ہے ۔ عا فیہ صدیقی کا قید تنہائی میں یہ16 واں عید ہیں جو اپنوں کے بغیر گزار رہی ہے ۔ انتخاب سوری نے قوم سے اپیل کی کہ وہ عید کی خوشیوںمیں عافیہ صدیقی و دیگر لا پتہ افراد اور ان کے اہل خانہ کو ضرور یا د رکھیں اور دعا کریںکہ قو م کی بیٹی اور تمام لا پتہ افراد جلد از جلد اپنے گھروں کو پہنچ جا ئیں ۔ علاوں ازیں فلسطین ، شام ،، مقبوضہ کشمیر ، عراق،، لیبیا ، یمن ، افغانستان اور بر ما کے مظلوم مسلمانوں پرجو ظلم و جبر کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں ۔ اس پر عا لم اسلام کے حکمرانوں کومظالم کیخلاف ایک ہو جا نا چائیے ۔