عید ماہ رمضان کے روزوں سے حاصل ہونے والی رحمت و فضیلت پر شکر ِ خداوندی کا دن ہے، علامہ شاہ عبد الحق

جمعہ 15 جون 2018 17:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2018ء) جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سیّد شا ہ عبد الحق قادری نے کہا کہ عید ماہ رمضان کے روزوں سے حاصل ہونے والی رحمت و فضیلت پر شکر ِ خداوندی کا دن ہے ،آپس کے تمام گلے شکووں کو فراموش کر کے اتحا د و اخو ت کا عملی مظا ہرہ کیا جائے۔انہو ں نے کہا کہ صرف رمضان میں ہی نہیں اس کے بعد بھی عبادات اور اطاعت الہٰی کا جذبہ زندہ رکھنا ہو گا ۔

۔

(جاری ہے)

انہو ں نے میمن مسجد میں درس کی نشست سے خطاب میںکہا کہ غریبو ں اور کمزوروں کیلئے دنیا کے حکمرانوں کے دروازے بند ہوجاتے ہیں لیکن رب العالمین کا باب رحمت کبھی بند نہیں ہوتا۔نیز علامہ شاہ عبد الحق قادری عید الفطر کی نماز 08:00بجے جامع میمن مسجد جوڑیا بازار میں پڑھائیں گے۔دریں اثنا۔جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کی عید ملن تقریب عید کے دوسرے د ن بروز اتوار زیرصدارت علامہ شاہ عبدا لحق قادی ، دوپہر 01:30 بجے حبیب مسجد نزد لیاقت میمو رئیل لائبریری مقبول آباد سوسائٹی میں ہو گی۔

متعلقہ عنوان :