ٹنڈو الہیار ، کے کے ایف کی ایمبولینس الٹنے سے 4افراد شدید زخمی

جمعہ 15 جون 2018 17:39

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2018ء) ٹنڈوالہ یار کے بی سیکشن تھانے کی حدود میں واقع قبہ اسٹاپ کے مقام پر تیزر فتار کے کے ایف خدمت خلق فائونڈیشن کی ایمبولینس روڈ کراس کرنے والے راہگیر کو بچاتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میںایمبولنس میں سوار 60سالہ شریف ، 50سالہ عیسیٰ شیخ ، ایمبولینس کا ڈرائیور اسلام الدین سمیت 4افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایمبولینس میں موجود ڈلیوری کیس کے سلسلے میں حیدرآباد ہسپتال میں جانے والی خاتون معجزانہ طور پر زخمی ہونے سے محفوظ رہی اطلاع ملنے پر علاقہ مکین موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والے اور ڈلیوری کے لئے جانے والی خاتون کو حیدرآباد روانہ کردیا ۔

متعلقہ عنوان :