اہلیان کراچی کو عیدالفطر کے موقع پر میئر کراچی کی مبارکباد

جمعہ جون 17:54

اہلیان کراچی کو عیدالفطر کے موقع پر میئر کراچی کی مبارکباد
ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون2018ء) میئر کراچی وسیم اختر نے تمام مسلمانوں خصوصاً اہلیان کراچی کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی، اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ عیدالفطر مسلمانوں کا سب سے بڑا تہوار ہے اور یہ ہمیں ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے، عیدالفطر پر ہمیں ان غریب لوگوں کا بھی خیال رکھنا چاہئے جو کسی وجہ سے عید کی خوشیوں میں شریک نہیں ہوسکے، اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنے کے لئے ہمیں ایسے لوگوں کو بھی عید کی خوشی میں شامل کرنے کے لئے ان کی مدد کرنی چاہئے، انہوں نے شہریوں سے درخواست کی کہ ہمیں اس موقع پر ملک کی سلامتی، اتحادویکجہتی ،اخوت و مساوات اور بھائی چارگی کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں کرنی چاہئیں، اللہ تعالیٰ ہمارے ملک خصوصاً شہر کراچی کو ترقی و خوشحالی عطا فرمائے اور امن و سلامتی کا گہوارہ بنائے۔

متعلقہ عنوان :