بلدیہ غربی کی حدود میں موجود مساجد کے اطراف اور عید گاہوں میں صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات مکمل کرلئے گئے

جمعہ جون 17:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون2018ء) قائمقام چیئرمین بلدیہ غربی عزیز اللہ آفریدی کی ہدایت پر بلدیہ غربی کی حدود میں موجود مساجد کے اطراف اور عید گاہوں میں صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات مکمل کرلئے گئے جبکہ عید الفطر کی تعطیلات کے دوران عوام کو صاف ستھر ااور پر فضاء ماحول فراہم کرنے کیلئے صفائی کا عمل تسلسل سے جاری رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

بلدیہ غربی کے چاروں زون کیماڑی،بلدیہ، سائٹ،اورنگی اور سرجانی ٹائون میں عیدالفطر کی نماز کے انعقاد کے حوالے سے تمام عید گاہوں اور خصوصا ان تمام دیگر مقامات جہاں نماز عید کا انعقاد کیا جاتا ہے خصوصی طور پر صفائی ستھرائی کچرے کی منتقلی اور چونے کے چھڑکائو کے علاوہ جرا ثیم کش ادویات کا چھڑکائو کر کے ماحول کو صاف ستھرا بنایا جارہا ہے تاکہ ان تمام مقامات پر بلدیہ غربی کے رہائشی خوشگوار ماحول میں نماز عید ادا کرسکیں ان تمام امور کی انجام دیہی میں اراکین کونسل بلدیہ غربی کی مشاورت سے اقدامات کیئے جارہے ہیں چیئرمین و میونسپل کمشنر بلدیہ غربی نے اپنے دفتر میں اراکین کونسل اور علاقائی معززین سے ملاقات کی اور انہیں عید الفطر کے حوالے سے کی جانے والی تیاریوں سے آگاہ کیا اوران کی جانب سے دی جانے والی تجاویز پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے بلدیاتی افسران کو احکامات جاری کیئے قائمقام چیئرمین نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح ماہ صیام میں کم وسائل کے باوجود انہوں نے محنت اور لگن سے فرائض انجام دیئے اسی طرح عید الفطر کی تعطیلات کے دوران بھی فرائض کی انجام دیہی کو یقینی بناکر ایسے انتظامات کیئے جائیں کہ خوشی کے اس تہوار کا مزہ دوبالا ہوجائے۔

متعلقہ عنوان :