نوری آباد کے قریب روڈ حادثہ ،خیرپور کے نواحی گائوں ملھیر پوتو کے رہائشی 4 افراد جاں بحق

جمعہ 15 جون 2018 17:54

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2018ء) نوری آباد کے قریب روڈ حادثہ ۔خیرپور کے نواحی گائوں ملھیر پوتو کے رہائشی 4 افراد جاں بحق۔متوفی عید کرنے کراچی سے خیرپور آرہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے۔میتیں گائوں پہنچنے میں قیامت صغریٰ کا منظر۔علاقہ سوگ میں ڈوب گیا ۔عید کی خوشیاں غم میں ڈھل گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نوری آباد کے قریب روڈ حادثہ میں خیرپور کے نواحی گائوں ملھیر پاتو کے رہائشی ضمیر۔

محبوب ۔ناظم اور میہر حسین شامل ہیں ۔متوفیوں کی میتیں گائوں پہنچنے پر علاقے میں غم و رنج کے بادل چھاگئے ۔گائوں میں عید کی خوشیاں غم میں بدل گئی ہر آنکھ اشکبار تھی ،ورثابے ہوشی کی حالت میں تھے ۔حادثے کا شکار افراد کے جنازہ نماز میں کوٹ ڈیجی۔کنب۔کوٹ بمگلہ سمیت دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی ۔مرحومین کو ان کے آبائی قبرستان میں تدفین کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :