نگران صوبائی وزیر حافظ خلیل احمد نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا

جمعہ 15 جون 2018 18:27

نگران صوبائی وزیر حافظ خلیل احمد نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2018ء) نگران صوبائی وزیر حافظ خلیل احمد نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز نگران صوبائی وزیر حافظ خلیل احمد نے ناگزیر وجوہات کی بناء پر اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا جو وزیراعلی بلوچستان علائو الدین مری کوتحریری طورپر بھیجوادیا ہے،اس سلسلے میں جب ’’این این آئی‘‘ نے صوبائی وزیر حافظ خلیل احمد سے رابطہ قائم کیا اور استعفیٰ دینے کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے تصدیق کی کہ میں نے اپنی وزارت کا استعفیٰ وزیراعلی بلوچستان کو بھیجوادیا ، اور اس سلسلے میں مزیدبات کرنے سے گریز کیا۔

متعلقہ عنوان :