نیک اعمال کاسلسلہ ساراسال جاری رہناچاہئے،بشارت مرزا

جمعہ 15 جون 2018 18:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2018ء) پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ بشارت مرزانے قوم کو عید الفطر کی مبارکباددیتے ہوئے دعاکی ہے کہ اللہ تعالیٰ امن کے قیام کو دوام بخشے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاہے کہ ماہ رمضان المبارک میں جس طرح قوم نے اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کی کوشش کی اسی طرح پورے سال نیک اعمال کا سلسلہ جاری رہناچاہئے،ایک دوسرے کا احساس ،محبت اور احترام بہترین معاشرے کوتشکیل دے سکتاہے،خصوصاًنوجوان معاشرے کی بہتری کے لئے آگے آئیں،امید ہے بھائی چارے کی فضااسی طرح قائم ودائم رہے گی۔

انہوں نے کہاکہ الیکشن 2018ء کے لئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے،دعاہے حالیہ الیکشن میں ملک وقوم سے مخلص ،دیانتداراور باصلاحیت حکمران منتخب ہوںجووطن عزیزکی ترقی اور خوشحالی کے لئے عملی اقدامات کریں۔انہوں نے کہاکہ نگراں حکومت منصفانہ اور شفاف الیکشن کروانے کے لئے مناسب حکمت عملی طے کرے اور اپنافریضہ بخوبی سرانجام دے کر حکومت نئے منتخب ہونے والے حکمرانوں کے سپرد کریں۔