نگران وز یراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس(ر) دوست محمد خان کی صوبائی ہاؤسنگ اتھارٹی کو عمودی تعمیرات(ورٹیکل کنسٹرکشن) کیلئے پلان وضع کرنے کی ہدایت ،اس سلسلے میں آرڈیننس پاس کرنے کا عندیہ بھی دیدیا ہے

جمعہ 15 جون 2018 18:38

نگران وز یراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس(ر) دوست محمد خان کی صوبائی ہاؤسنگ ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2018ء) نگران وز یراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس(ر) دوست محمد خان نے صوبائی ہاؤسنگ اتھارٹی کو عمودی تعمیرات(ورٹیکل کنسٹرکشن) کیلئے پلان وضع کرنے کی ہدایت ،اس سلسلے میں آرڈیننس پاس کرنے کا عندیہ بھی دیدیا ہے ،بڑھتی ہوئی آبادی ،ماحولیاتی تبدیلی اور تیز ی سے کم ہوتی ہوئی جگہ کے تناظر میں افقی تعمیرات کی بجائے عمودی تعمیرات کا رحجان نا گزیر ہو چکا ہے جس میں تاخیر پریشان کن صورتحال پیدا کر سکتی ہے ۔

یہ ہدایات انہوں نے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں صوبائی ہاؤسنگ اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں ۔ سیکرٹری پی ایچ اے نے نگران وزیر اعلیٰ کو زیر تعمیر مختلف ہاؤسنگ سکیموں اور کمرشل پراجیکٹس کے بارے میں بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

نگران وزیر اعلیٰ نے عمودی تعمیرات،زیادہ سے زیادہ گرینری محفوظ کرنے جبکہ ہاؤسنگ سکیموں میں بھی گرین پارک وغیرہ کا اہتمام کرنے کی ہدایت کی انہوں نے دو منزلہ پارکنگ پلازوں کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ اس وقت پارکنگ ایک بڑا مسئلہ ہے اور موجودہ حالات میں مصروف مقامات پر پارکنگ سیکورٹی رسک بھی ہے اسلئے پارکنگ کا مناسب بندوبست بھی ہونا چاہئے انہوں نے کثیر المقاصد آگ بجھانے کے آلات استعمال میں لانے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ یہ روایتی آلات کے مقابلے میں زیادہ دیرپا اور فائدہ مند ہے دوست محمد نے کہا کہ ہمیں دنیا کے ساتھ مقابلے میں جانا چاہئے اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا چاہئے ۔

انہوں نے ہاؤسنگ حکام کو مزید ہدایت کی کہ سرکاری ملازمین کو جس قدر ممکن ہو سکے آسان اقساط اور مناسب قیمت میں رہائشی پلاٹس یا مکان کی سہولت دی جائے۔