لاہور کے تمام تفریحی مقامات پر سخت سکیورٹی انتظامات، سینی ٹیشن عملہ کی چھٹیا ں منسوخ ، لیسکو لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا پابند

عید الفطر کے د نوں میں پارکوں وتفریحی مقامات پرعوام کو سیر و تفریح کی بہترین سہولیا ت کی فراہمی کی جائیں گی،چڑیاگھر کی ٹکٹوں کے حصول کے دوران رش سے بچنے کیلئے زیادہ کائونٹرز کا قیام عمل لایا جائیگا ،نگران صوبائی وزیر بلدیات ظفر محمود

جمعہ جون 18:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون2018ء) نگران صوبائی وزیر بلدیات ظفر محمود نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عید الفطر کے د نوں میں لاہور کے تمام بڑے پارکوں وتفریحی مقامات پرعوام کو بہترین سہولیا ت کی فراہم کیلئے تیز تر انتظامات بارے متعلقہ محکموں کو پابند کر دیا گیا ہے،تمام تفریحی مقامات پر سخت سکیورٹی انتظامات کو فاقیت دی جا ئے گی ،اس سلسلہ میں پرائیویٹ و سرکاری سطح پرسکیو رٹی گارڈز اپنے فرائض چابکدستی سے ادا کریں گے،تمام سینی ٹیشن عملہ کی چھٹیا ں منسوخ کر دی گئی ہیںتاکہ عید کے دنوں میں لوگوں کو صاف ستھرا ماحول میسر آ سکے،،عید کے دنوں میں لیسکو لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا پابند کر دیا گیا ہے،تمام پارکوں اور تفریحی گاہوں کو خو بصورت برقی قمقموں اور روشنیوں سے دلکش بنایا جائے گا،اس امر کا اظہارانہوںنے عید الفطر کے د نوں میں عوام کو تفریحی مقامات پر بہترین سہولیات کی فراہم کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اطلاعات ا حمد وقاص ریاض کے علاوہ سیکر ٹری انفرمیشن عبد اللہ خان سنبل،ڈائریکٹر پی ایچ اے شکیل احمد،واسا کے چئیر مین زاہد عزیز،مئیر لاہور،،لیسکو کا نمائندہ انور کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ تما م قسم کے جھولوں کے معائنہ کے بعدان کے مالکان کو این او سی جاری کیا جائے گا۔چڑیاگھر کے باہر ٹکٹوں کے حصول کے لئے رش سے بچنے کے لئے زیادہ تعداد میں ٹکٹ کائونٹر کا قیام عمل لایا جائے گا۔

ان تفریحی گاہوں پر لوگوں کو پینے کا ٹھنڈا پانی اور سایہ با آسانی دستیاب ہو گا۔ کسی بھی جگہ پر کھانے پینے کی اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کو موقع پر سخت سزا دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اپنے تمام عملہ کے ساتھ عید کے تمام دنوں میں پارکوں و تفریحی مقا مات پر دستیاب مختلف فوڈ آئٹمز کی چیکنگ بھی کرے تاکہ لوگوں کو معیاری اور تازہ خوراک دستیاب ہو سکے۔

ان تمام مقامات پر سی سی ٹی وی کیمروں کا جال بچھا دیا گیا ہے جہان ہر قسم نگرانی کا عمل جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ پارکوں اور دیگر تفریحی مقامات پرپارکنگ کا بہترین انتظامات عمل میں لائے جائینگے جبکہ سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس والوں کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئی ہیںتاکہ اپنے ارد گرد کے ماحول پر سختی سے نگاہ رکھیں۔تمام انٹری پوائنٹس پرواک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹکٹر ز کا استعمال عمل میں لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر عید کے دنوں میں بارش ہوئی تو واسا فوری طور پر تفریحی مقامات سے پانی کا اخراج کرے گاتاکہ لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔