سرگودھا ، نوجوا ن نے فائرنگ کر کے سابقہ سسر کو موت کے گھاٹ اتار دیا ملز م فرار ، پھلروان ،دو گروہوں میں تصادم ، فائرنگ سے 8 افراد شدید زخمی ہو گئے،جھنگ روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار جا ں بحق ہوگیا

جمعہ 15 جون 2018 18:39

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2018ء) سرگودھا ، نوجوا ن نے فائرنگ کر کے سابقہ سسر کو موت کے گھاٹ اتار دیا ملز م فرار ہوگیا ، پھلروان کے علاقے میں دو گروہوں میں تصادم ، فائرنگ سے 8 افراد شدید زخمی ہو گئے،جھنگ روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار جا ں بحق ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے نواحی علاقہ میں نوجوا ن نے فائرنگ کر کے سابقہ سسر کو موت کے گھاٹ اتار دیا ملز م موقعہ سے فرار ہونے میں کامیا ب ہو گیا بتا یاگیا ہے کہ مقتول خضر حیات کی بیٹی کی شا دی ملز م عبدالرزاق کے ساتھ ہو ئی تھی شادی میں نا چا قی پر مقتو ل کی بیٹی نے ملز م سے طلا ق لے لی تھی ،قصبہ میلووال میں مقتول خضر حیات اپنے ڈیرے پر سویا ہو ا تھا کہ بیٹی کے طلاق لینے کی رنجش پر ملز م عبدالرزاق نے اسے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقعہ سے فرار ہو گیا ۔

(جاری ہے)

پھلروان میں دو گروہوں میں جھگڑے کے دوران ڈنڈوں اور فائرنگ سے 8 افراد شدید زخمی ہو گئے ۔بتایا گیاہے کہ خاندانی تنا زع پر ایک دوسرے پر لاٹھیوں کا استعما ل کیا گیا اور فائرنگ بھی کی گئی واقعہ میں زخمی ہونے والے آٹھ افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔جھنگ روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار شخص جا ں بحق ہو گیا ۔

بتا یا گیا ہے کہ صدیق نا می شخص موٹر سائیکل پر چک نمبر92شمالی جا رہا تھا کہ مخالف سمت سے آنیوالی ٹریکٹر ٹرالی نے اسے ٹکر ما ر دی جسے ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے جا ں بحق ہو گیا ۔دریں اثناء 16 سالہ نو جوا ن نہر میں نہاتے ہو ئے ڈوب گیا ۔بتایا گیا ہے کہ تجمل نامی نوجوان پھلروان کے قریب نہر میں نہاتے ہوئے ڈو ب گیا ۔غوطہ خوروں کی مد د سے اس کی تلا ش کا سلسلہ جا ری ہے ۔تاحال اسکی نعش برآمد نہ ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :