عید کے موقع پر سرگودھا میں صحت وصفائی کی صورتحال ابتر ، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا، صفائی عملہ غائب

جمعہ جون 18:39

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون2018ء) عید کے موقع پر سرگودھا شہرمیں صحت وصفائی کی صورتحال ابتر ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامناہے ، یونین کونسلوں میں صفائی کے نظام کی طرف توجہ نہ ہونے کی وجہ سے اکثر یونین کونسلز کے اندرونی علاقے فلتھ ڈپو کا منظر پیش کرنے لگے سرگودھا شہر کی 22 یونین کونسلز میں 650سے زائد سینٹری ورکرز ہیں مگر ان کی توجہ صرف سرگودھا کے چند بازاروں پر مبذول ہے اکثر سینٹری ورکرز‘ چیئرمین‘ وائس چیئرمین اور افسران کے گھروں پر تعینات ہیں جس کی وجہ سے اندرون شہر کی تمام یونین کونسلوں کے بلاکس گندگی سے آاٹے پڑے ہیں محبوب کالونی گل والہ نیومسلم ٹاون ،ملت پارک شیرازی ٹون۔

(جاری ہے)

اظہرپارک اور ملحقوہ آبادیوں کے مکین آج عید گندگی ،غلاظت اور سیوریج کے لگے تالابوں کو عبور کرکے اداکرینگے،جہاں سیوریج نظام عرصہ دراز سے درہم برہم ہے اور مہینوں مہینوں جھاڑو نہیں دی گئی سیوریج کا نظام بھی بدتر ہے جس کی وجہ سے شہر اذیت میں مبتلا ہیں شہریوں نے کمشنر سرگودھا سے اپیل کی ہے کہ وہ اچانک اندرون شہر کا دورہ کریں اور دیکھیں کہ شہر کی صفائی کی صورتحال کیا ہے جس سے اندازہ ہوگا کہ سینٹری سپر وائزرز سینٹری ورکروں سے دیہاڑیاں لیکر انہیں کھلی چھوٹ دے رکھی ہے بائیو میٹرک سسٹم پر عملدرآمد کیا جاتا تو شہر بھر میں صفائی کا نظام بہتر ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :