ہمیں عید الفطرکے موقع پر اپنے غریب و مستحق بہن بھائیوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے،نگران صوبائی وزیر اطلاعات

جمعہ 15 جون 2018 18:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2018ء) نگران صوبائی وزیر اطلاعات ملک خرم شہزادنے عید الفطر کے موقع پر تمام اہل وطن کو مبارک باد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہاہے کہ دنیا بھر کے مسلمان ماہ رمضان میں جس طرح و خصوع وخشوع کے ساتھ عبادت اور یاد الہیٰ میں مصروف رہتے ہیں ،عید الفطر اللہ تعالیٰ کی جانب سے اسکا انعام ہے ، ہمیں عید الفطرکے موقع اپنے غریب اور مستحق بہن بھائیوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے ،انکی ہر طرح سے سے داد رسی کرتے ہوئے انہیںعید کی خوشیوں میں اپنے ساتھ شریک کرنا چاہیے اور دین اسلام میں بھی ہمیںبارہا اس بات کی تلقین کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور استحکام کیلئے ہمیں بحثیت فرد اور قوم اپنا کردارادا کرناچاہیے اور عید الفطرکے مبارک کے موقع پرہمیںاس عہد کا اعادہ کرنا چاہیے کہ ہم ملک اور قوم کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریع نہیں کریں ۔انہوں نے اس موقع پر پاکستان میں امن وامان کے قیام اور ملک کی ترقی و خوشحال کیلئے خصوصی دعا بھی کی ۔