ڈیرہ مراد جمالی میں دو گروپوں میں تصادم ،خاتون سمیت7افراد زخمی

جمعہ 15 جون 2018 18:42

ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2018ء) بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت7افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز لانگو محلہ ڈیرہ مراد جمالی میں پہنیاراور سولنگی برادری کے دو گروپوں میں معمولی بات پر تصادم لاٹھیوں اور اینٹوں کا آزادانہ استعمال لاٹھیوں اور اینٹیں لگنے سے امداد ،حسین ،سمندر ،مہر دل ،علی نواز ،ذوالفقار اور ایک خاتون سمیت سات افراد زخمی ہوئے جبکہ پولیس کو اطلاع ملنے پر پولیس نے بروقت جائے وقوعہ پر پہنچ کر ماحول کو کنٹرول میں لے لیااور زخمیوں کو ابتدائی طبعی امداد کے لیئے سول اسپتال ڈیرہ مراد منتقل کیا گیا دوسری جانب ڈیرہ مراد پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :