کوئٹہ میں جمعتہ الوداع کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات ، شہر میں نمازجمعہ کے 150 سے زائد چھوٹے بڑے اجتماعات

جمعہ 15 جون 2018 18:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2018ء) کوئٹہ میں جمعتہ الوداع کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،پولیس کے مطابق شہر میں جمعہ نماز کے 150 سے زائد چھوٹے بڑے اجتماع ہوئے اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے سیکورٹی ہائی الرٹ رہی شہر کے مختلف مقامات پر پولیس اور ایف سی کے ساڑھے پانچ ہزار اہلکار تعینات کئے گئے تھے ، مساجداور امام بارگاہوں کے باہر اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی گئی ، جبکہ شہر میں پولیس اور ایف سی کی ٹیمیں بھی گشت کرتی رہیں۔

متعلقہ عنوان :