چاغی ،دوگروپوں میں تصادم ،2افراد زخمی

جمعہ 15 جون 2018 18:42

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2018ء) بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے میں دوگروپوں میں تصادم کے نتیجے میں2افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق تحصیل چاغی شادی شیف میں دوگروپوں میں لڑائی جس کے نتیجے میں دوافراد میر دوست ولد رضائی محمد حسنی اور عمر شاہ ولد رضائی محمد حسنی شدید زخمی ہوئے جسے فوری طور تشویش ناک حالت میں پرنس ہسپتال دالبندین منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :