پی ایف ایف کے زیراہتمام انڈر 16گرلز فٹبال چیمپئن شپ کیلئے سندھ فٹبال ٹیم کے ٹرائلز 18جون ہونگے

جمعہ جون 19:01

پی ایف ایف کے زیراہتمام انڈر 16گرلز فٹبال چیمپئن شپ کیلئے سندھ فٹبال ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون2018ء) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیراہتمام انڈر 16گرلز فٹبال چیمپئن شپ کیلئے سندھ فٹبال ٹیم کے ٹرائلز پیر 18جون کو کرانیکا اعلان کیا گیا۔

(جاری ہے)

سندھ ویمن فٹبال کی چیئرمین پرسن سعدیہ شیخ اور سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری رحیم بخش بلوچ اس ٹرائلز کی نگرانی کریں گے، کے ایم سی فٹبال اسٹیڈیم میں شام چاربجے منعقد کئے جانے والے ٹرائلز میں وہ گرلز پلیئرز شرکت کی اہل ہونگی جن کی تاریخ پیدائش 2003کے بعد ہوئی ہے،ان پلیئرز کو دو عد پاسپورٹ سائز کی تصاویر، نادرہ کا برتھ سرٹیفکیٹ ساتھ لانے کی ہدیات کی گئی ہے۔

سعدیہ شیخ نے بتایا کہ سندھ کی گرلز ٹیم ایونٹ میں شرکت کے لئے منگل19 جون کو لاہور روانہ ہوگی۔ انڈر 16گرلز فٹبال چیمپئن شپ 22جون سی3 جولائی 2018تک لاہور میں کھیلی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :