ملک کے دیگر شہروں کی طرح ٹنڈوالہ یار میں بھی شوال کا چاند نظر آتے ہی لوگوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش

جمعہ جون 19:04

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون2018ء) ملک کے دیگر شہروں کی طرح ٹنڈوالہ یار میں بھی شوال کا چاند نظر آتے ہی لوگوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی جبکہ اعتکاف میں بیٹھنے والوں کے ورثا مساجد کے باہر جمع ہوگئے جنہو ں نے اعتکاف میں بیٹھنے والوں کو پھولوں کے ہار پہنا کر خوشی خوشی اپنے گھروں تک لائے اور ان کے دوست احباب اور رشتیداروں نے ان کو اعتکاف میں بیٹھنے کی مبارکباد پیش کی جبکہ ٹنڈوالہ یار پریس کلب کے صدر بشارت قائم خانی ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری وحید فراز قریشی ، امتیاز خاصخیلی ، غلام شبیر مشوری ، حضور بخش خاصخیلی ، فیروز منگھاڑ ، جان محمد سمیجو ، طفیل قمبرانی ، فہد راجہ ، راجہ ساجد ، ودیگر نے اہل وطن اور ضلع ٹنڈوالہ یار کی ضلعی انتظامیہ ضلعی چیئرمین ، میونسپل کمیٹی کے چیئرمین ، وائس چیئرمین ،سمیت تاجروں ، صحافیوں اور ہر مکاتب فکر کے لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے شوال کا چاند نظر آنے اور عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی خوشیوں میں مزید اضافہ کرے ۔

متعلقہ عنوان :