سکھرمیں نماز جمعہ کے اجتماعات ، فرزندان اسلام رمضان المبارک کے الوداع ہونے پر اپنے آنسو نہ روک سکے، رقت آمیز مناظر

جمعہ 15 جون 2018 19:06

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2018ء) سکھرمیں نماز جمعہ کے اجتماعات ، فرزندان اسلام رمضان المبارک کے الوداع ہونے پر اپنے آنسو نہ روک سکے ، رقت آمیز مناظر ، ملک و قوم کی سلامتی ، خوشحالی استحکام اور ترقی کیلیے خصوصی دعائیں تفصیلات کے مطابق سکھرکی مساجد میں ماہ صیام کے آخری روز اجتماعات منعقد ہو ئے جن میں ملک و قوم کی ترقی خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں نماز جمعہ کے موقع پر ماہ صیام کے بچھڑنے پر فرزندان اسلام صدمے سے دو چار نظر آئے اور اس برکتوں اور رحمتوں کے مہینے کو الوداع الوداع کہتے کہتے آنسووں پر قابو نہ پاسکے اور ان کی ہچکیاں بندھ گئیں ۔

متعلقہ عنوان :