دُنیاوی مسائل کا حل تعلیمات قر آنی پر عمل پیرا ہونے میں مضمر ہے، مولانا سید برہان حیدر شاہ نقوی

جمعہ 15 جون 2018 19:09

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2018ء) اہل سنت کے ممتاز عالم دین مولانا سید برہان حیدر شاہ نقوی نے کہا ہے کہ دُنیاوی مسائل کا حل تعلیمات قر آنی پر عمل پیرا ہونے میں مضمر ہے اس لیے نوجوان نسل کا فہم قر آن کی طرف آنا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وہ یہاں ایک افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کے دوران کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ رمضان کا مقدس مہینہ نزول قر آن کا مہینہ ہے ،یہ مہینہ قر آن کی تعلیمات انسانیت کی زندگی کو آراستہ کرنے کا مہینہ ہے ۔ نبی کریم ؐنے قر آنی تعلیمات کے ذریعے ہی پوری دُنیا میں ایسا انقلاب برپا کیا کہ جس کی بدولت کرہٴ ارض میں توحید کے ماننے والوں نے ہدایت کی روشنی کو عام کر دیا۔قر آنی تعلیمات کی بدولت نہ صرف انسانی زندگی میں بہتری آ سکتی ہے بلکہ وہ آخرت میں بھی سرخرو ہو سکتا ہے۔