Live Updates

حافظ آباد،عید کے موقع پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹنے اور عوام کو ہر ممکن ریسکیو اینڈ ریلیف کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ریسکیو 1122کے تمام افسران اور اہلکاروں کی عید پر چھٹیاں منسوخ

جمعہ 15 جون 2018 19:09

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2018ء) عید کے موقع پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹنے اور عوام کو ہر ممکن ریسکیو اینڈ ریلیف کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ریسکیو 1122کے تمام افسران اور اہلکاروں کی عید پر چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر صبغت اللہ کا کہنا ہے کہ عید پر تمام ملازمین کی چٹھیاں منسوخ کر کے انہیں چوبیس گھنٹے حاضررہنے کی ہدایت کی گئی ہیں انہوں نے بتایا کہ عید کے موقع پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے حافظ آباد شہر کے فوارہ چوک،مدہریانوالہ بائی پاس، ہیڈ ساگر اور دلا بھٹی چوک پنڈی بھٹیاں میں خصوصی کی پوائنٹ قائم کیے جائینگے جہاں ایمبولینس اور فائر بریگیڈ سروس کی سہولت دستیاب ہو گئی انکا کہنا تھا کہ عید کے موقعہ پر پیشنٹ ریفرل سسٹم بھی اپنی باقاعدگی سے جاری رہے گا۔

Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :