حافظ آباد:عید الفطر کے موقع پر بازاروں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا

ناجائز منافع خور مافیا نے اپنی جیبوں کو بھرنے کے لیے گاہکوں سے من مانے دام وصول کیے

جمعہ 15 جون 2018 19:09

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2018ء) عید الفطر کے موقع پر بازاروں میں خریداروں کا رش بڑھ گیاجس کا فائدہ اُٹھا کر ناجائز منافع خور مافیا نے اپنی جیبوں کو بھرنے کے لیے گاہکوں سے من مانے دام وصول کیے۔ عید الفطر کے موقع پر شہری اور دوردراز کے دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین وحضرات اور بچوں نے خریداری کیلئے بازاروں کا رُخ کیا۔

(جاری ہے)

فوارہ چوک سے جنرل بس اسٹینڈ ،ونیکے چوک، ڈاکخانہ روڈ، ریل بازار، کسوکی روڈ اور دیگر مارکیٹوں میں بے پناہ رش کے باعث ٹریفک کو شدید مشکلات کا سامنارہا جبکہ دکانداروں نے بھی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کرکے اپنی جیبیں بھرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ شہری حلقوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پارچات،جوتوں اور دوسری اشیاء کے ساتھ ساتھ پھل ،سبزیوں اور شیائے خوردونوش کی قیمتیں اعتدال پر رکھنے کیلئے مئوثر اقدامات اُٹھائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :