حافظ آباد،عید الفطر کے موقع پر من چلے نوجوانوں کی جانب سے موٹر سائیکل کی ون ویلنگ کو روکنے کے لیے سٹی ٹریفک پولیس، پٹرولنگ پولیس اور موٹر وہیکل ایگزیمنر کی جانب سے خصوصی اسکواڈ تشکیل

جمعہ 15 جون 2018 19:08

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2018ء) عید الفطر کے موقع پر من چلے نوجوانوں کی جانب سے موٹر سائیکل کی ون ویلنگ کو روکنے کے لیے سٹی ٹریفک پولیس، پٹرولنگ پولیس اور موٹر وہیکل ایگزیمنر کی جانب سے خصوصی اسکواڈ تشکیل دیا گیا ہے جو نہ صرف عید کے ایم میں اپنے گشت کے دوران ٹرریفک کی روانی کو برقرار رکھیں گے بلکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں اور خصوصاً ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کاروائی کریں گے۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے انچارج ٹریفک ونگ ضیغم مانگٹ نے بتایا کہ عید کے موقع پر من چلے نوجوان اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر موٹر سائیکل کی ون ویلنگ کرتے ہیں جو کہ موٹر سائیکل سوار کے ساتھ دیگر شہریوں کے لیے بھی نقصان کا باعث بنتی ہے۔ اس حوالے سے سٹی ٹریفک پولیس، پٹرولنگ پولیس اور موٹر وہیکل ایگزیمنر کی جانب سے خصوصی اسکواڈ تشکیل دیاجانا خوش آئند ہے جس سے نہ صرف ٹریفک کی روانی میں مدد ملے گی بلکہ قیمتی جانوں کے ضیائع سے بھی بچائو ممکن ہو سکے گا۔

متعلقہ عنوان :