ہمیں وسائل سے محروم طبقات کو بھی یاد رکھنا ہے، سینیٹر مولا بخش چانڈیو کی قوم کو عید الفطر کی مبارکباد

جمعہ 15 جون 2018 19:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولابخش چانڈیو نے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالفطر کے اس بابرکت موقعے پر ہمیں وسائل سے محروم طبقات کو بھی یاد رکھنا ہے،کم وسائل والے طبقات کو اپنی خوشیوں میں شامل کر کے ہی ہم حقیقی عید منا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہ اکہ ہمیں دہشتگردی کے خلاف لڑ کر جانیں قربان کرنے والے اپنے ہیروز کو بھی نہیں بھلانا، اپنا آج قوم کے کل پر قربان کرنے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹنا ہم سب کا فرض ہے، ہمیں وطن عزیز میں رہنے والے اپنی غیرمسلم بہن بھائیوں کو عید کے خوشیوں میں شریک کرنا ہے، آئیں ہم سب اس بابرکت موقعے پر ھاتھ اٹھا کر ملک و قوم کی خوشحالی کی دعا کریں، بلا رنگ و نسل مذہب کی تفریق کے سب میں خوشیان بانٹ کر ایک قوم ہونے کا ثبوت دیں، آئیں سب اتحاد اور بھائیچارے کا مظاہرا کر کے قوم کو تقسیم کرنے والوں کے ارادے خاک میں ملا دیں۔

متعلقہ عنوان :