نگران وزیر صحت فیض اللہ کاکڑ کا سول اسپتال کوئٹہ کا اچانک دورہ

جمعہ 15 جون 2018 20:23

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2018ء) نگران وزیر صحت بلوچستان فیض اللہ کاکڑ نے سول اسپتال کوئٹہ کا اچانک دورہ کیاترجمان سول استپال کے مطابق نگران وزیر صحت فیض اللہ کاکڑ اچانک سول اسپتال کے دورے پر پہنچے اور اسپتال کے میڈیکل آئی سی ، شعبہ حادثات سمیت دیگر وارڈز کا معانہ کیا اور مریضوں کو اسپتال میں صحت کے حوالے سے دی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا ، اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر ارباب کامران اور دیگر عملہ بھی وزیر صحت کے ہمراہ تھا ، ایم ایس سول ہسپتال نے وزیر صحت کو اسپتال کی مشکلات سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :